منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بنگلور ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا کو 75 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1سے برابر کر دی

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

بنگلور(آئی این پی) بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں 75 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔ بھارت نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا جو 112 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ اسٹیو سمتھ 28، پیٹر ہینڈز کومب 24، ڈیوڈ وارنر 17 اور مچل مارش 13 رنز بنا سکے۔ 7 بیٹسمین دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 41 رنز کے عوض 6 شکار کیے،

امیش یادیو نے 2 جبکہ اشانت شرما اور رویندا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 وکٹ پر 213 رنز پر شروع کی تو چتیشور پجارا 79 اور اجنکیا راہنے 40 رنز پر موجود تھے ۔لیکن کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکا اور آخری 6 وکٹوں پر صرف 36 رنز ہی بن سکے پوری ٹیم 274 رنز بنا سکی۔  تیسرا ٹیسٹ میچ 16 مارچ سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…