جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نماز پڑھنے کے انتہائی حیران کن فوائد سائنسدانوں نے بھی سر تسلیم خم کر لیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام جہاں مادی طور پر پورا نظام حیات پیش کرتا اور زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے وہیں انسانی زندگی میں روحانی سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم اسلامی عبادات پر سائنسدان بہت سے سوالات اٹھاتے رہتے ہیں لیکن ملائیشیا میں کی گئی ایک تحقیق نے نماز کے حیران کن فوائد سامنے لا کر سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ یونیورسٹی آف ملائیشیا میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران

نمازیوں کی حرکات اور ذہن کی حرکات کو نوٹ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج میں پتہ چلا کہ نماز کے دوران اور خصوصاً سجدے کے دورآن دماغ میں ایلفا ویو ایکٹویٹی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ ایلفا ویفو کی کثرت دماغ کے پرائٹل ور آکسیپیٹل حصوں میں دیکھی گئی جو کہ دماغ کے بالائی اور عقبی حصوں میں واقع ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بار بار کے تجربات کے دوران یہی صورتحال نظر آئی اور اگرچہ دیگر مراحل کے دوران ایلفا ویوز میں نسبتاً کم اضافہ ہوتا تھا لیکن سجدے کے دوران ان کے سنگلز عورج پر پہنچ جاتے تھے۔ ایلفا ویوز جو کہ انسانی دماغ میں سکون‘ اطمینان اور خوشی کے جذبات پیدا کرتی ہے۔ یہ روزمرہ زندگی کی مشکلات اور تکلیفوں کے شکار دماغ کو پرسکون کرنے اور انسانی توجہ اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نفسیاتی و ذہنی مسائل کے حل کے لیے مہنگے اور منفی نتائج کے حامل علاج سے کہیں بہتر اور آسان نسخہ نماز ہے۔ تجربے کے نتائج اس قدر شاندار اور حیران کن تھے کہ اس تحقیق کو فوری طور پر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسی جریدے اپلائڈ سائیکالوجی میں شائع کرنے کی

درخواست کر دی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مغرب کے متعدد جرائد نے بھی اس تحقیق کے بارے میں مضامین شائع کئے ہیں اور اعتراف کیا ہے کہ اس بات کے سائنسی شواہد مل گئے ہیں کہ مسلمانوں کی عبادت دماغ میں ایلفا ویو ایکٹیویٹی کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…