اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل فائنل کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور آنے پر رضامند کرنے میں پیسہ نہیں بلکہ جذبہ اخوت و بھائی چارہ کارگر ثابت ہوا۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل فائنل میں لاہور آنے والے کھلاڑیوں بارے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی ایل ٹیم پشاور زلمی کے
مالک جاوید آفریدی سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا پی سی ایل فائنل کیلئے لاہور آنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پیسوں کو لالچ دیا گیا تھا تو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ’’ ایسا نہیں کہ آپ ہر جگہ پیسے سے کام چلا لیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے رہتے ہیں اور ایسا نہیں کہ کھلاڑیوں کو پیسے دے کر لایا گیا بلکہ غیر ملکی کھلاڑی جذبہ اخوت اور بھائی چارے کے تحت پاکستان آئے‘‘۔