اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فوری بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں روشن ہو گئیں، آئی سی سی نے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی جس کی تصدیق پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی کر دی ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے70ویں جشن آزادی کے موقع پر 4میچوں کی سیریز قذافی سٹیڈیم میں کروائے گاجسے ’’آزادی کپ‘‘کا نام دیا جائے گا تاہم ابھی تک’’آزادی کپ ‘‘کھیلنے کیلئےپاکستان آنے والی ورلڈ الیون میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل نہیں ہو سکے ہیںکیونکہ ورلڈ الیون اوورسیز ٹیم کی تشکیل 17ستمبر کو دبئی میں ہونا قرار پایا ہے جس کے بعد وہ لاہور میں 22، 23، 28اور 29ستمبر کو ٹی 20میچز کھیلنے کیلئے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔وسری جانب پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے ورلڈ الیون کے ستمبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔
Ab Bolo! PSL Lahore has opened the door to return of international cricket. ICC 11 will play four t20 matches in Lahore in Sept. Hooray!
— Najam Sethi (@najamsethi) March 6, 2017