ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جاوید آفریدی نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتحہ ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جیت کی خوشی میں پوری ٹیم کو شکرانے کے طور پر عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک نے اپنی ٹیم کی جیت پر کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ کچھ عرصے سے بہت دکھ سہے ہیں اور ہم ان کو ٹائٹل جیت کر تحفہ دینا چاہتے تھے۔انہوں نے سیمی کے اس دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے

کہا کہ دراصل میں نے ٹیم کی جیت کی صورت میں عمرہ کر کے گنجا ہونے کا ذکر کیا تھا جس پر سیمی کو صرف شیو والی بات سمجھ آئی اور انہوں ے وعدہ کر لیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے چمپئن بننے کی خوشی میں پوری ٹیم کو شکرانے کے طور پر عمرہ کرائیں گے جس کے بعد تمام کھلاڑی گنجے ہوں گے۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فائنل سے قبل ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل جیتی تو پوری ٹیم گنجی ہو گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم مالک جاوید آفریدی بھی گنجے ہوں گے جس پر جاوید ان سے ایسا نہ کرنے کی التجا کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تاریخی فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جبکہ جاوید آفریدی نے  ڈیرن سیمی کیلئے بیس ہزار ڈالر کی اضافی انعامی رقم کا اعلان کردیا  ،ڈیرن سیمی  بہترین کارکردگی اور کپتانی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، جاوید آفریدی نےایک ٹویٹ کے ذریعے فیصلے کا اعلان کیا . ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کے لئے شاندارکارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو بطور کپتان ٹیم ورک کو فروغ دینے کے جذبے

کی وجہ سے بیس ہزار ڈالر کا اضافی انعام دیاجائیگا .بنگلہ دیشی سٹار کرکٹر تمیم اقبال کے لئے  پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…