منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

’’مرنے کے بعد میرے جسم کے ساتھ یہ کام کیا جائے ‘‘ بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کے بیان سے ہندوئوں اور مسلمانوں میں شدید حیرت کی فضا

datetime 6  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)معروف کامیڈین اور بولی وڈ اداکار کپل شرما نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے کامیڈی ٹی وی شو کپل شرما شو کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا۔اداکار نے اس شو میں بھارت کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا تھا اور کھلاڑیوں نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔اس بارے میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ‘ ہم اکثر اس بات کا احساس نہیں کرتے

کہ کئی بار ہماری ایک چھوٹا سا خیرسگالی کا اقدام دوسروں کو بہت زیادہ خوش کرسکتا ہے، ان کھلاڑیوں سے بات کرکے مجھے احساس ہوا کہ آنکھوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ تو مجھے کافی عرصے پہلے کرلینا چاہئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم میں نے اب اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی فرد میرے جانے کے بعد میری آنکھوں سے اس دنیا کو دیکھ سکے گا تو میں کافی اچھا محسوس کروں گا۔گزشتہ دنوں کرن جوہر کے شو میں شرکت کے دوران کپل شرما نے کہا تھا کہ برائے مہربانی انگریزی کے بجائے ہندی زبان میں بات کریں کیونکہ ان کی انگلش ڈکشنری صرف 700 الفاظ تک محدود ہے۔شو کے دوران کپل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ لوگ ٹوئٹر پر کچھ بھی لکھ دیتے ہیں، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔‎واضح رہے کہ عطیہ اور صدقات کا تصور اسلام کا بنیادی جز ہے ۔ ہر سال مسلمان اس حوالے سے عطیہ ، صدقات اور زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ گو کہ اپنے جسم کا کوئی حصہ عطیہ کرنے پر اسلام میں اختلاف پایا جاتا ہے تاہم کپل شرما کے بیان سے جہاں ہندو دھرم کے لوگ حیران ہیں وہیں مسلمانوں میں حیرت کی فضا پائی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…