منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید میرے بھی درباری رہے ہیں ،ان پر جوتا ۔۔۔! جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے ،انہیں کرکٹ کی سپورٹ کیلئے گراونڈ میں آنا چاہیے تھا،شیخ رشید میرے بھی درباری رہے ہیں لیکن ان پر جوتا پھینکنا غلط ہے ،غیر ملکی قوتیں پاکستان میں کرکٹ کو روکنا چاہتی ہیں تاہم بین الاقوامی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،ملک میں کرکٹ کی بحالی اچھی کوشش ہے،

پی ایس ایل کے انعقاد پرنجم سیٹھی اورشہبازشریف کومبارکبادپیش کرتاہوں۔سیاسی پارٹیاں ٹکٹیں لیکرمیرے پیچھے پھرتی ہیں، اگلاالیکشن ضرورلڑوں گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پوری دنیا میں محبت اور امن کا پیغام جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے انعقاد پر میں نجم سیٹھی اور شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ شہباز شریف نے اس ایونٹ کے فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے میں بہت محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فائنل میچ میں آنے سے انکار کرکے پاکستانی قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے ،انہیں کرکٹ کی سپورٹ کیلئے گراونڈ میں آنا چاہیے تھا۔جاوید ہاشمی نے شیخ رشید پر لاہور ریلوے سٹیشن پر جوتا پھینکنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید میرے بھی درباری رہے ہیں لیکن ان پر جوتا پھینکناغلط ہے۔شیخ رشید نے میچ دیکھنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ فائنل دیکھنے کے لیے ان کا لاہور میں جانا ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔ کل جس شخص نے ان پر جوتا پھینکا ہے اس نے زیادتی کی ہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹ آج کے دور میں مختلف قوموں کے مابین رابطے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے، پوری قوم کی پی ایس ایل کے فائنل پر نظریں لگی ہوئی ہیں۔ فائنل کی دونوں ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی میرے لیے میری دونوں آنکھوں کی طرح ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ آفریدی فائنل کا میچ نہیں کھیل رہا ،پر شاہد آفریدی بھی میری طرح کرکٹ میں بہت خود کش حملے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا میرے لیے دونوں ٹیمیں برابر ہیں کیونکہ میں جب بھی ہارتا تھا تو جیتنے والے کو مبارک باد پیش کرتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ قوم کو اچھی تفریح دینا ایک اچھی بات ہے اگر اس کے لیے فوج کو بھی سیکیورٹی پر بلانا پڑتا ہے تو کوئی غلط بات نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…