اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں انسان جتنی بھی ترقی کر لے وہ اللہ تعالیٰ نے مقرر کر دی ہے اس سے وہ کبھی نہیں بڑھ سکتا ۔قرآن مجید جو 14سو سال پہلے نازل ہو ااس میں انسانو ں اور جنوں کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ وہ اگرزمین کے کناروں سے نکل سکتے ہیں تو نکل کر دکھا دیں، سائنسدان آج اس بات کی تصدیق کرنے پر مجبور ہیں کہ زمین ،سورج ،
چاند اور ستاروں کے اردگرد موجود بلیک ہول سے کسی کا بھی نکلنا ممکن نہیں ہے۔ماہرین کائنات کے اسرارکو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ماہرین نے ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ تیار کی ہے جو پوری زمین کو ایک بار میں دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس کا 5سے14اپریل کو تجربہ کیا جائیگااور اس سے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار بلیک ہول کو دیکھا جائیگا۔