اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

1974ء کے بعدپہلی بار،نیپال نے چین کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھمنڈو (آئی این پی) نیپالی حکومت چین کے ساتھ ملنے والے شمالی سرحدی علاقوں کے بعض ممنوعہ سیاسی مقامات کوبھی چینی سیاحوں کیلئے کھولنے کی تیاری کررہی ہے ، نیپالی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیپلی جنگ ، سان خو واسا بھا ، سولو خمبو ، دولاکھا رسووا ،گورکھا ،م مستینگ ، مانانگ ، ڈولپا ، موگو اور ہملہ کے اضلاع کے ان علاقوں میں سیاسی مقامات تک جانے کی پہلے اجازت نہیں دی جاتی تھی

کیونکہ یہ علاقے چینی تبت کے علاقے کے ساتھ واقع ہیں تاہم اب چینی سیاحوں کو ان علاقوں تک جانے کی اجازت دیدی جائے گی ، یہ بات وزیر ثقافت ، سیاحت ، شہری ہوا بازی ، جیون بہادر شاہی نے نیپال کی سرمایہ کاری کانفرنس میں بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور محکمہ سیاحت کی آمدنی میں اضافہ ہو گا ۔یاد رہے کہ نیپال نے 1970ء میں ان علاقوں میں سیاحوں کے جانے پر پابندی لگادی تھی کیونکہ چینی سرحد کے ساتھ واقع ان علاقوں میں غیر ملکی افراد کی چین کے خلاف مسلح سرگرمیاں شروع ہو گئی تھیں ، 1974ء میں نیپالی فوج نے ان افراد کا خاتمہ کر دیا اور اب یہ علاقے سیاحوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ نیپال چین سے سرمایہ کاری حاصل کرنے والے ملکوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے ، ہمالیہ کے اس ملک کیلئے چین 13.52ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔یہ بات سات ملکی نیپال سرمایہ کاری کانفرنس میں بتائی گئی ہے جو گذشتہ روز یہاں ختم ہو گئی ہے ، کانفرنس میں شرکت کرنیوالے وفود میں سے سب سے بڑا وفد چین کا تھا جس نے کانفرنس کے دوران 8.2ارب امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی چینی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ، کانفرنس کا اہتمام نیپال کے سرمایہ کاری بورڈ نے کیا تھا ، کانفرنس میں سرمایہ کاری کیلئے پیشکشوں میں 61فیصد حصہ چین کا ہے ۔نیپال کے سرمایہ کاری بورڈ کے

مطابق بنگلہ دیش نے نیپال میں 2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ، سات ممالک کے سرمایہ کاری وعدوں میں بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان اور برطانیہ نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی پیشکش کی ، سری لنکا نے 500ملین ڈالر ، بھارت نے 317ملین ڈالر جبکہ نیپالی سرمایہ کاروں نے 11.5ملین ڈالر کی پیشکش کی۔ نیپالی سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ انہیں غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری اور وفود کی شرکت سے بڑا حوصلہ ملا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…