ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

’’چشم ما روشن ۔۔۔دل ما شاد‘‘ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کونسی پی ایس ایل ٹیم لاہور پہنچ گئی؟

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پورا سکواڈپاکستان پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کھلاڑی دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے

کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل میں شامل ہیں، جبکہ زلمی کے سکواڈ کا حصہ پاکستانی کھلاڑی کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی اور افتخار احمد بھی ہمراہ ہیں، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور دیگر عملہ بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔ پشاور زلمی کی آمد کی خبر نشر ہوتے ہی پاکستانی عوام میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ فائنل میچ کیلئے غیر ملکی کمنٹیٹرز کے پاکستان نہ آنے کے باعث پی ایس ایل فائنل میں وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…