منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا فائنل لاہوریوں کیلئے آزمائش بن گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کا فائنل شہریوں کیلئے بہت بڑی آزمائش بن گیا۔ شائقین ٹکٹ حاصل کرنے کے باوجود پی سی بی کی کڑی شرائط پر ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائنل شائقین کرکٹ کیلئے آزمائش سے کم نہ ہوگا۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے باوجود پرستار پی سی بی کی کڑی شرائط کے تحت ہی اسٹیڈیم جاسکیں گے۔ٹکٹ کے علاوہ شائقین کو اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا بھی لازمی ہوگا۔ پرستار موبائل فون، سگریٹ، لائٹر اور بیٹری جیسی کوئی چیز اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکیں گے۔

میچ کے دوران شائقین کو صرف نعرے بازی پر گزارا کرنا ہوگا کیونکہ ڈھول تاشے لانے پر بھی پابندی ہوگی۔ ٹکٹ کے علاوہ شائقین کو اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا بھی لازمی ہوگا۔ پرستار موبائل فون، سگریٹ، لائٹر اور بیٹری جیسی کوئی چیز اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک، چپس یا کھانے پینے کی دیگر اشیا لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔اسٹیڈیم سے کم وبیش دو کلو میٹر دور پارکنگ کا انتظام ہوگا جہاں سے پیدل چل کر اسٹیڈیم تک آنا ہوگا۔ جبکہ اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں کے رہائشی افراد کو پورا دن موبائل فون اور گیس کی بندش کابھی سامنا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…