ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

طوطا اور گُرو

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

ایک آدمی نے طوطا رکھا ہوا تھا۔ طوطا باتیں کرتا تھا۔ اس آدمی نے کہا کہ میں دور کے سفر پر جارہاہوں‘ وہاں سے کوئی چیز منگوانی ہو تو بتا۔طوطے نے کہا کہ وہاں تو طوطوں کا جنگل ہے‘ وہاں ہمارے گرو رہتے ہیں‘ ہمارے ساتھی رہتے ہیں‘ وہاں جانا اور گرو طوطے کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ

ایک غلام طوطا‘ پنجرے میں رہنے والا ‘ غلامی میں پابند‘ پابندِ قفس ‘ آپ کے آزاد طوطوں کو سلام کرتا ہے۔سوداگر وہاں پہنچا اور اس نے جا کر یہ پیغام دیا۔اچانک جنگل میں پھڑ پھڑ کی آواز آئی‘ ایک طوطا گِرا‘ دوسرا گِرا اور پھر سارا جنگل ہی مرگیا۔ سوداگر بڑاحیران کہ یہ پیغام کیاتھا‘ قیامت ہی تھی۔ اداس ہوکے چلا آیا۔واپسی پر طوطے نے پوچھا کہ کیا میرا سلام دیاتھا؟اس نے کہا کہ بڑی اداس بات ہے‘ سلام تو میں نے پہنچا دیا مگر تیرا گرو مر گیا اور سارے چیلے بھی مر گئے۔ اتنا سننا تھا کہ وہ طوطا بھی مر گیا۔سوداگر کو بڑا افسوس ہوا۔ اس نے مردہ طوطے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ طوطا فوراً اْڑ گیا اور شاخ پر بیٹھ گیا۔اس نے پوچھا یہ کیا؟ طوطے نے کہا کہ بات یہ ہے کہ میں نے اپنے گرو طوطے سے پوچھا تھا کہ پنجرے سے بچنے کا طریقہ بتا۔اس نے کہا کہ مرنے سے پہلے مر جا۔ اور جب میں مرنے سے پہلے مر گیا تو پنجرے سے بچ گیا۔(حکایات رومی رحمہ اللہ)ایک حدیث میں بھی ہے کہ ’’موتوا قبل ان تموتوا‘‘یعنی مرنے سے پہلے مر جاؤ۔صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے آپ سے اس کی وضاحت مانگی تو آپ نے فرمایا کہ’’ اپنے نفس کو مار دو قبل اس کے کہ تم مر جاؤ‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…