پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

طلاق کے برسوں بعد بھی ہرجانہ دینا پڑا

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں بیس سال قبل طلاق لینے والی عورت کو اس کے سابقہ شوہر کی دولت میں حصہ دینے کا حق میں فیصلہ کیا ہے۔ 55سالہ کیتھلین وائٹ نے اپنے سابقہ شوہر اور ایک توانائی کمپنی کے بانی 53سالہ ڈیل ونس کے خلاف عدالت میں دعوی کیا تھا ۔ اس سے قبل ڈیل ونس نے اس بنیاد پر کہ ان کی طلاق کو کافی عرصہ ہو چکا ہے ۔ کیتھلین وائٹ کے دعوے کے خلاف اپیل کی تھی جو کامیاب رہی تھی ۔ لیکن اس حالیہ فیصلے میں مقدمہ سننے والے سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر کیتھلین وائٹ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے لارڈ ولسن کا کہنا ہے تھا کہ عدالت کو اس بات کا ہر حالات میں خیال رکھنا چاہیے کہ گھر اور خاندان کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود میں شوہر اور بیوی دونوں کا ہم کردار ہوتاہے ۔ مقدمے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے اور طلاق سے قبل وہ مسافروں جیسی زندگی گزار رہے تھے ۔ لارڈولسن کا مزید کہنا تھا کہ کیتھلین وائٹ نے سولہ سالوں میں بہت مشکل سے اپنے بیٹے کی پرورش کی ہے اور ان کا دعوی قانونی طور پر درست ہے۔ اگرچہ انہوں نے جو 20لاکھ پاؤنڈ کا دعوی کیا تھا اتنا تو ان کو نہیں مل سکتا اور شاید اتنا بڑا دعوی عدالت مسترد بھی کردیتی لیکن ہماری نظر میں ان کو اتنا معاوضہ مل جائے گا جس سے وہ ایک گھر خرید کر آرام سے زندگی گزار سکیں ۔ خیا لرہے کہ کیتھلین وائٹ اور ڈیل کی نوجوانی میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں نے 1981ء میں شادی کی تھی۔ اس وقت دونوں میاں بیوی زیادہ خوشحال نہیں تھے اور ڈیل 1995ء میں اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے ایک پرانی ایمبولینس میں رہتے تھے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 10کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔ کیتھلین وائٹ نے پہلا دعوی 2011ء میں کیاتھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…