تامل ناڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو نے کوکاکولااورپیسی کے استعما ل پرپابندی عائد کردی ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق تامل ناڈوکے صدراے ایم وکرمانے اعلان کیاہے کہ کوکاکولااورپیپسی میں زہریلے مادے پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان دومشروبات پرپابندی عائد کی گئی ہے اوراس پابندی کے بارے میں ٹریڈرزفیڈریشن تامل ناڈوکواحکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ان احکامات کے بعد 15لاکھ کے قریب تاجروں نے کوکاکولا
اورپیپسی کی فروخت بندکردی ہے اوریہ مشروبات تقسیم کرنے والی ایجنسیوں کونئے آرڈزدینابھی بندکردیئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ان مشروبات کابائیکاٹ انسانی جانوں کے لئے خطرناک مادہ ختم ہونے تک جاری رکھاجائے گاجبکہ انڈین بیوریجزایسوسی ایشن نے اس فیصلےپرشدید تحفظات کااظہا رکیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تامل ناڈوکے صدرنے جالیکٹو (بُل فائٹنگ) کے کھیل پرپابندی بھی عائدکی تھی جوکہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدختم کردی گئی ۔