لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کیسی ہے ۔ دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ بالکل ایسے جیسے 2قالب اور ایک جان ہو۔ دیکھنے میں تو یہ آتا ہے کہ 2ملکو ں کی دوستیاں محض ممالک کے سربراہان تک ہی محدود رہتی ہیں مگر چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ایسی نہیں بلکہ یہاں تو عوام میں بھی
ایک دوسرے کیلئے وہی خلوص پایا جا تا ہے جو ایک سچے رشتے کیلئے ضروری ہے ۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک چینی طالبہ کے ویڈیو پیغام کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے حوالے سے ایک چینی طالبہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں طالبہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں سالانہ ہزاروں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ بھارت کو چاہیے ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی بجائے اپنے ملک میں خواتین کی عزت کی حفاظت پر توجہ دے۔