اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں منعقد کروانے کے حوالے سے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاس پاکستان میں فائنل کھیلنے کے فیصلے کے لیے دو تین دن کا وقت ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ میں شامل کوئی غیر ملکی کھلاڑی فائنل کے لیے لاہور نہیں آتا تو ہمارے پاس
50 ایسے متبادل غیرملکی کھلاڑی موجود ہیں جو پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں۔لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کروانے کا فیصلہ ہونے پر چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ اس بڑی پیش رفت پر عوام شکر ادا کر رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور عوام کی خواہش پورا کرنے کے لیے پاک فوج، وزیراعظم اور پنجاب حکومت نے پھرپور کردار ادا کیا ہے۔۔لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کروانے کا فیصلہ ہونے پر چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ اس بڑی پیش رفت پر عوام شکر ادا کر رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور عوام کی خواہش پورا کرنے کے لیے پاک فوج، وزیراعظم اور پنجاب حکومت نے پھرپور کردار ادا کیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اہم بات پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں منعقد ہونا نہیں، بلکہ اس کے ذریعے عوام کا یکجا ہو کر دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہے۔پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیان کے متعلق بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوتا ہے تو اچھی بات ہے لیکن فائنل لاہور میں منعقد کرانے کے فیصلے کے بعد انھوں نے متضاد بیان دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے اور اس سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔