جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرول پمپس مالکان نے شہریوں کوپیڑول اورڈیزل کی فروخت روک دی

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد پٹرول پمپس مالکان نے شہریوں کوپیڑول اورڈیزل کی فروخت روک دی ہے ۔ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ پیٹرول پمپس مالکان کے مطابق ابھی تک حکومت کی طرف سے ان کونئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیاہے اورحکومت کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن ملنے کے بعد سیل شروع کردی جائے گی ۔۔شہریوں کاکہناہے کہ

پیڑول پمپس مالکان نے سستے داموں پٹرول خریداتھااوراب منافع کمانے کےلئے پیٹرو ل اورڈیزل کی فروخت روک دی ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیاکہ اگرپیٹرو ل سستابھی ہوجائے توپیڑول پمپس مالکان جلد ہی اپنے سٹاک کوختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اب کہاجارہاہے کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی فروخت شروع کی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے پٹرول بم گراکرہمیں پریشانی سے دوچارکردیاہے جبکہ رہی سہی کسرپٹرول پمپس مالکا ن نے پوری کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…