ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

تو جن بول پڑامیری ایک شرط ہے

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

کہتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیوی کو اذیتناک حالت میں مبتلا دیکھ کر، جس کے بارے میں شک کیا جا رہا تھا کہ اس پر جنات کا سایہ ہے، ایک شیخ صاحب(دم درود کرنے والے کو بھی شیخ کہتے ہیں) کے پاس لے گیا۔ شیخ صاحب نے پڑھائی شروع کی تو جن آخر بول ہی پڑا۔ جن نے کہا میں نکلنے کیلئے تیار ہوں مگر میری ایک شرط ہے۔

شیخ نے کہا؛ کوئی شرط ورط نہیں، تجھے ایسے ہی اور ابھی ہی نکلنا پڑے گا۔ جن نے کہا میری شرط سن تو لو۔ شیخ نے کہا، اچھا سُنا۔ جن نے کہا، میں اس عورت سے باہر نکل آتا ہوں لیکن اس عورت کے خاوند میں داخل ہو جاؤنگا۔ خاوند نے یہ سنتے ہی خوف سے کانپنا شروع کر دیا اور دور جا بیٹھا۔ شیخ نے کہا مجھے یہ شرط منظور نہیں۔ جن نے کہا جانتے ہو میں ایسا کیوں کرنا چاہتا ہوں؟ شیخ نے کہا بتاؤ! جن نے کہا؛ یہ آدمی نماز نہیں پڑھتا اور میں ایسا آدمی ہی تو پسند کرتا ہوں۔ عورت کا خاوند واسطے دینے لگا کہ نہیں، میں اس جن کو قبول نہیں کرتا۔ شیخ نے جن سے کہا: اچھا میں تجھے ایک راستہ بتاتا ہوں۔ تو ان کے گھر کے سامنے والے درخت میں رہائش کر لے۔ جس دن یہ آدمی کوئی نماز نا پڑھے تو بلا جھجھک اس میں داخل ہو جانا۔ جن نے کہا مجھے یہ شرط قبول ہے اور میں اس عورت کو ابھی چھوڑ رہا ہوں۔ کچھ عرصہ کے بعد اس عورت نے شیخ صاحب کو فون کر کے شکریہ ادا کیا، تو شیخ صاحب نے باتوں باتوں میں اس کے خاوند کا بھی پوچھ لیا۔ عورت نے کہا شیخ صاحب وہ تو آجکل نماز سے پہلے جا کر مسجد کا دروازہ کھولتا ہے۔ شیخ صاحب نے عورت سے کہا بیٹی میرے تو وہم و گمان میں بھی یہ طریقہ نہیں آ سکتا تھا، میں نے تو بس وہی کچھ کیا جو تو نے مجھے سمجھا دیا تھا۔ (عورت کو کوئی جن وغیرہ نہیں تھے، گھر میں کئی دن پہلے ماحول بنا کر اور پھر شیخ صاحب سے فون پر طریقہ کار طے کر کے وہ اپنے علاج (در اصل اپنے خاوند کی بے نمازی کا علاج) کیلئے گئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…