منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی وجہ سے کن علاقوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستان کے سفیر متعینہ چین مسعود خالد نے مقامی انگریزی روزنامے چائنیز ڈیلی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کے مغربی علاقوں کی تیزی سے ترقی کو زبردست فروغ دے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین کی ’’مغربی ترقیاتی حکمت عملی ‘‘ چین ۔ پاکستان اقتصادی رابطے سے انتہائی مربوط ہے جس نے قریبی و جامع شراکت داری کی طویل تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

مسعود خالد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چینی معیشت مستحکم نمو اور پائیدار ترقی کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی جانب چین کے مارچ سے نہ صرف چینی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا بلکہ اس سے عالمی ترقی کو بھی قیمتی مہمیز ملے گی ، چینی پارلیمنٹ کے آئندہ دو سالانہ اجلاسوں کے بارے میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تجارتی تحفظاتی نظام کے حل کیلئے نئے حل پیش کریں گے اور بیلٹ و روڈ منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کے لئے نئے خیالات پیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بیشتر بین الاقوامی مبصرین کی طرح میں دونوں اجلاسوں کی کارروائی کا انتہائی دلچسپی سے جائزہ لوں گا ، بالخصوص اقتصادی اور مربوطیت کے بارے میں ۔ مسعود خالد نے کہا کہ یہ دونوں اجلاس ایسے موقع پر ہورہے ہیں جبکہ چین کامیابی کے ساتھ دباؤ سے باہر آرہا ہے اور ملک پہلے ہی ’’ قدرے خوشحال معاشرہ ‘‘ کی تعمیر کے مقصد کے تحت 13ویں پنجسالہ منصوبے (2016-20ء )کے عملدرآمد کے مرحلے میں شامل ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دلچسپی اس بارے میں ہو گی کہ چینی قیادت امسال کی ’’ حکومتی کارکردگی رپورٹ ‘‘ کی روشنی میں اقتصادی ترقی کے بارے میں کیا رہنمائی فراہم کرتی ہے ، عالمی تناظر میں چین کے کردار کے حوالے سے سفیر نے کہا کہ چین نہ صرف دنیا میں دوسری بڑی معیشت ہے بلکہ عالمی پیداوار کا انجن بھی ہے اور پوری دنیا اس کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی تجارت کو دلچسپی سے دیکھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پھنگ کا بصیرت افروز منصوبہ بیلٹ وروڈ مشمولیت ، باہمی اعتماد اور مساوی تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں اور مشترکہ تقدیر والی برادری کی تعمیر کیلئے منفرد حل پیش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے چین نے شاندار اقتصادی ترقی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے 700ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نجات دلائی ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…