ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیوقوف وزراء

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

ایک دن ایک بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ھوں اور وہاں سے بادشاہ کے لیے مختلف اچھے اچھے پھل جمع کریں۔ وزراء بادشاہ کے اس عجیب حکم پر حیران رہ گئے لیکن بادشاہ کا حکم تھا تو تینوں ایک ایک تھیلا پکڑ کر الگ الگ باغ میں داخل ھوگئے۔

پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لیے اس کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل جمع کرے اور اس نے کافی محنت کے بعد بہترین اور تازہ پھلوں سے تھیلا بھر لیا۔ دوسرے وزیر نے خیال کیا کہ بادشاہ ایک ایک پھل کا خود تو جائزہ نہیں لے گا کہ کیسا ہے اور نہ ہی پھلوں میں فرق دیکھے گا اس لیے اس نے بغیر فرق دیکھے جلدی جلدی ھر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھلوں سے اپنا تھیلا بھر لیا۔ تیسرے وزیر نے سوچا کہ بادشاہ کی توجہ صرف تھیلے کے بھرنے پر ہوگی اس کے اندر کیا ھے ‘ اسے بادشاہ نہیں دیکھے گا  یہی سوچ کر وزیر نے تھیلے میں گھاس بھوس اور پتے بھر لیے اور محنت سے بچ گیا اور وقت بچایا، دوسرے دن بادشاہ نے تینوں وزراء کو اپنے تھیلوں سمیت دربار میں حاضر ھونے کا حکم دیا جب تینوں دربار میں حاضر ہوئے تو بادشاہ نے تھیلے کھول کر بھی نہ دیکھے اور حکم دیا کہ تینوں کو ان کے تھیلوں سمیت تین ماہ کے لیے دور دراز جیل میں قید کر دیا جائے، اب اس دوردراز جیل میں تینوں کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا سوا اس تھیلے کہ جو انھوں نے جمع کیا تھا۔ اب پہلا وزیر جس نے اچھے اچھے پھل چن کر جمع کیے تھے وہ مزے سے اپنے انہیں پھلوں پر گزارہ کرتا رہا یہاں تک کہ تیں ماہ باآسانی گزر گئے اور دوسرا وزیر جس نے بغیر دیکھے تازہ خراب تمام پھل جمع کیے تھے’

اس کے لیے پڑی مشکل پیش آئی کچھ دن تو تازہ پھل کھا لیے لیکن پھر کچے اور گلے سڑے پھل کھانے پڑے جس سے وہ بہت زیادہ بیمار ھوگیا اور اسے بہت تکلیف اٹھانی پڑی اور تیسرا وزیر جس نے اپنے تھیلے میں صرف گھاس پھونس ہی جمع کیا تھا وہ کچھ دن بعد ہی بھوک سے مر گیا کیونکہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا..اب آپ اپنے آپ سے پوچھیے..

آپ کیا جمع کر رھے ھیں ___ ؟؟؟”بادشاہ” کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل ___ ؟ یر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھل ___ ؟؟ یا صرف گھاس پھونس اور پتے ___ ؟؟؟ آپ اس وقت اس “باغ” (دنیا) میں ھیں جہاں سے آپ چاھیں تو “بادشاہ” (اللہ) کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل (نیک اعمال) اپنے لیے جمع کریں.. اور چاھیں تو صرف گھاس پھونس اور پتے (خراب اعمال) مگر یاد رھے

جب “بادشاہ” (اللہ) کا حکم صادر ھوگا تو آپ کو آپ کی “جیل” (قبر) میں ڈال دیا جائے گا اس جیل میں آپ اکیلے ہونگے جہاں آپ کے ساتھ صرف آپ کے اعمال کی تھیلی ھوگی تو جو آپ نے جمع کیا ھوگا وہی آپ کو وہاں کام دے گا اس لیے آج تھوڑی سی محنت کرکے اچھی اچھی چیزیں یعنی نیک اعمال جمع کرلیں اور وہاں آسانی اور آرام والی زندگی گزاریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…