ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا وہ واحد ملک جس نے آج بھی ایک امریکی بحری جہاز پر قبضہ کر رکھاہے

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) یوں تو امریکا ساری دنیا کے ساتھ بدمعاشی کرتا پھرتا ہے لیکن ایک ملک نے اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ جس کی خفت یہ آج تک نہیں مٹا سکا۔

مزید پڑھئے: دُنیا کا سب سے خطرناک راستہ۔۔

یہ 1968ءکی بات ہے کہ صدر لنڈن بی جانسن کے دور میں امریکا کے ایک جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پیبلو (ایجر2-) پر شمالی کوریا کی بحریہ نے حملہ کیا اور اسے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ جنگی تاریخ میں اس واقعے کو پیبلو کرائسس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ شمالی کوریائی بحریہ کے امریکی جنگی بحری جہاز پر حملے کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ 82 کو قیدی بنالیا گیا۔ شمالی کوریا کا موقف تھاکہ امریکی بحری جہاز اس کی حدود میں داخل ہوا تھا جبکہ امریکا کا موقف تھا کہ بحری جہاز بین الاقوامی سمندر میں تھا۔

مزید پڑھئے: سال میں در جنوں موتیں

 امریکا نے اپنا بحری جہاز چھڑوانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن شمالی کوریا نے اس کی ایک نہ سنی اور اس کی ہر دھمکی کو نظر انداز کردیا۔ یہ جنگی بحری جہاز تقریباً نصف صدی گزرنے کے باوجود آج بھی شمالی کوریا کے قبضے میں ہے اور اسے دارالحکومت میں دریائے بوتانگ میں امریکی شکست کی یادگار کے طور پر کھڑا کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا ئی شہری آج بھی اس بحری جہاز کو دیکھنے آتے ہیں اور اسے دیکھ کر امریکا کا مذاق اڑاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…