ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بادشاہ اور نیک دل وزیر

datetime 27  فروری‬‮  2017 |

ایک بادشاہ نے کسی جرم میں ایک شخص کو قتل کرنے کا حکم دے دیا ۔ ” مرتا کیا نہ کرتا ” اس نے جو منہ میں آیا کہنا شروع کردیا اور بادشاہ سلامت کو خوب خوب گالیاں بکیں ۔ کہتے ہیں جب بندہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تو جو اس کے دل میں آئے کہتا جاتا ہے ۔ضرورت کے وقت جب بندہ بھاگ نہ سکے تو جلدی میں ہاتھ سے تلوار کی نوک کو بھی پکڑ لیا جاتا ہے ۔

چوں کہ بادشاہ کی زبان اور تھی وہ نہ سمجھ سکا کہ یہ شخص کیا کہہ رہا ہے چنانچہ بادشاہ نے درباریوں سے پوچھا کہ یہ شخص کیا کہہ رہا ہے دربار میں ایک نیک دل وزیر بیٹھا ہوا تھا اس نے عرض کیا بادشاہ سلامت ! یہ کہہ رہا ہے کہ وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جو غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیا کرتے ہیں ۔ یہ سن کر بادشاہ کا دل نرم ہوا اور اس پر رحم آ گیا اور اس کو قتل کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور اس کو معاف کر دیا ۔ایک دوسرا وزیر جو پہلے وز یر کا مخالف تھا اس نے موقع غیمت جانا اور پہلے وزیر کے خلاف بادشاہ کو بھڑکانے کی کوشش کی اور کھڑے ہو کر کہنے لگا ۔کہ ہم جیسے لوگوں کو زیب نہیں دیتا کہ بادشاہ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا شروع کر دیں ۔ یہ نالائق تو بادشاہ سلامت کو گالیاں دے رہا تھا اور وزیر صاحب کہتے ہیں کہ بادشاہ کی تعریف کر رہا ہے ۔بادشاہ دوسرے وزیر کی بات سن کر ناراض ہوا اور اس دوسرے وزیر کو کہنے لگا کہ بد بخت اس کا جھوٹ مجھے سچ سے زیادہ پسند آیا کیوں کہ اس نے جھوٹ بول کر ایک جان کو بچانے کی کوشش کی تھی اس لیے اس کا ارادہ نیک تھا اور تیرے سچ میں خباثت چھپی ہوئی تھی اور تیری نیت میں فتور ۔عقل مندوں نے کہا ہے کہ وہ جھوٹ جو اپنے دامن میں خیر کا پہلو لیے ہوئے ہے اس سچ سے بہتر ہے جو فتنہ برپا کر دے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…