پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

داعش کے کارکن فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں ؟

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کا جب بھی ذکر ہو تو ذہن میں خطرناک جنگجوﺅں اور ان کی خوفناک لڑائیوں سے بھرپور زندگی کا تصور ابھرتا ہے لیکن اس تنظیم کی قید سے رہائی پانے والے ایک فرانسیسی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے جنگجوﺅں کی زندگی ہمارے عام تصورات کی نسبت بہت مختلف اور رنگین ہے۔

مزید پڑھئے: چنگیز خان کروڑوں افراد کا باپ، کروڑوں ایشیائی باشندے صرف11طاقتور افراد کی نسل سے ہیں؟؟؟

فرانسیسی شہری نکولس ہینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے قید کے دوران جنگجوﺅں کی زندگی کا بغور مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگجو اپنے فارغ وقت میں امریکی، برطانوی اور دیگر یورپی ممالک کے ٹی وی چینلز اور فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ جنگجوﺅں کی پسندیدہ تفریحات میں مختلف قسم کے کارٹونز، خصوصاً ٹیلی ٹبیز اور گیم آف تھرونز جیسے رئیلٹی شوز شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں نکولس نے بتایا کہ جنگجو ہر قسم کے ٹی وی شو اور فلمیں دیکھتے ہیں اور وہ خاص طور پر دلکش مغربی حسیناﺅں کے بہت بڑے مداح ہیں۔

مزید پڑھئے: علم کی دولت سے مالا مال جنگی ٹینک

ان کا کہنا ہے کہ جنگجوﺅں کی اکثریت وہ لوگ ہیں کہ جن کا ماضی میں شدت پسندی کے ساتھ تعلق نہ تھا لیکن وہ داعش میں شامل ہونے کے بعد قتل و غارت کے مرتکب ہوئے اور پھر ان کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہ رہا۔ نکولس کہتے ہیں کہ اس قسم کے جنگجو اپنی متشدد زندگی سے فرار کے لئے ٹی وی اور فلم جیسی تفریحات کا سہارا لیتے ہیں۔

مزید پڑھئے: دوسری جنگ عظیم میں لاپتا ہونے والے پائلٹ کی انگوٹھی 70 سال بعد مل گئی



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…