لاہور(نیوزڈیسک)مفاہمت کے بادشاہ زرداری کو اپنے ہی گھر میں شکست،بیٹیوں نے بڑے فیصلے کیخلاف بغاوت کردی، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی میں سابق مسلم لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کی شمولیت کے خلاف بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کھل کر سامنے آگئیں ٹویٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کو بیمار ذہن کا شخص قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہئے ،
ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہئے جبکہ آصفہ بھٹو نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کے گھناﺅنی اقدامات قابل مذمت ہیں انہیں پیپلزپارٹی میں نہیں ہونا چاہئے واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاتھا اور یہ پہلا موقع ہے کہ آصف علی زرداری کی بیٹیاں باپ کے فیصلے کے خلاف کھل کرسامنے آئی ہیں اور انہوں نے ان کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔