اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو خواتین پوری دنیا میں اپنی عمر چھپانے کے حوالے سے مشہور ہیں اور اس حوالے سے ٹی وی اور فلموں کی اداکارائوں کے حولے سے آئے روز خبریں اور تبصرے سننے کو ملنے ہیں مگر خواتین کی عمر چھپانے کی عادت ٹی وی اور فلمی اداکارائوں سے نکل کر عدلیہ میں بھی پہنچ چکی ہے ایسا ہی ایک واقعہ
پاکستان میں بھی پیش آیا جہاں دو خواتین مجسٹریٹس کو عمر میں ردوبدل کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دو خواتین مجسٹریٹس کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ان پر اپنی عمرکے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے نوکری حاصل کرنے کا الزام تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے دونوں خواتین مجسٹریٹس کی عمر کے ریکارڈ سے متعلق تحقیقات ہو رہی تھیں ۔ ان خواتین مجسٹریٹس میں امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگر شامل ہیں، اول الذکر شکار پور جبکہ ثانی الذکر کراچی شرقی میں مجسٹریٹ کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے دونوں کی نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔