بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

غزہ سے اسرائیل طویل جنگ بندی پر تیار

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(نیوز ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے سے علیحدہ کرنے کے بدلے طویل جنگ بندی کی پیش سامنے آئی ہے۔ حماس رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اگرغزہ کو غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں سے کاٹ دیا جائے تو اس صورت میں اسرائیل ابتدائی طور پر پانچ سال اور بعد ازاں پندرہ سال تک جنگ بندی کا اعلان کر سکتا ہے۔

مزید پڑھئے: بھارت کا شدید احتجاج ،پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی

تجویز کی منظوری کی صورت میں اسرائیل غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی ہوائی اڈا اور بندرگاہ کے قیام کی اجازت دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ ڈاکٹر مرزوق کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے یہ پیغام فلسطینی کاروباری حضرات اور دیگر غیر جانبدار شخصیات کی توسط سے پہنچایا گیا ہے۔ تاہم حماس اور اہل غزہ نے صہیونی ریاست کی تجاویز یکسر مسترد کر دی ہیں کیوں کہ غزہ بھی فلسطین کا ایک حصہ ہے جسے کسی صورت میں الگ خطہ نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ہمیں کہا گیا کہ اگر غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے سے الگ کر دیا جائے۔

مزید پڑھئے: برطانوی طالبات کی نئی ویڈیو، ترکی سے شام جانے کی تیاری

مصر کی رفح گذرگاہ کو کھولنے کے بعد غزہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ قائم کرنے کے ساتھ ایک بندرگاہ بھی قائم کی جائے تو کیا وہ اس پر راضی ہوں گے تو ہم نے انہیں صاف جواب دیا کہ ہمیں ایسی بھونڈی تجاویز کسی صورت میں قبول نہیں جس میں فلسطین کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی جانب سے دی گئی تجاویز مسترد کرنے کے بعد ان کے بارے میں متعدد مرتبہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور قومی عبوری حکومت میں شامل وزرا کو بھی مطلع کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…