پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قانون کا بول و بالا , یہ کام کیوں کیا ؟؟ سعودی حکومت نے ارب پتی شخص کو بڑی سزا سنا دی

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)سعودی عرب میں ایک اپیل عدالت نے ایک ارب پتی شخص کو منی لانڈرنگ پر سنائی گئی چھے سال قید اور آٹھ لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عدالتی ذریعے نے بتایاکہ اس ارب پتی کو ایک فوجداری عدالت نے گذشتہ ماہ یہ سزا سنائی تھی اور اپیل عدالت نے اب اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔اس ذریعے نے مزید بتایا کہ اس شخص کو منی لانڈرنگ (کالے دھن کو سفید

 

کرنے) اور ایک غیر قانونی کاروبار چلانے کے الزام میں قصور وار قرار دیا تھا۔وہ اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بہت مختصر عرصے میں ارب پتی بن گیا تھا۔عدالت نے قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہائی پر اس کے مزید چھے سال تک بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے فوجداری عدالت کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ مدعاعلیہ کے بھائی پر بھی جرمانہ عاید کرے کیونکہ وہ بھی منی لانڈرنگ کے دھندے میں اس کا ساتھی رہا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس کے بھائی پر آٹھ لاکھ ڈالرز جرمانہ عاید کرنے کی تجویز دی تھی۔مملکت کے ادارہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے شعبہ مالی جرائم نے اس تیس سالہ مدعا علیہ کے خلاف اس کے بنک اثاثوں میں یک دم اربوں ریال کے اضافے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔اس شخص نے متعدد جعلی بین الاقوامی کاروبار کھول رکھے تھے اور اس کے صارفین اس کے مقامی بنک کھاتوں میں بھاری رقوم جمع کرا رہے تھے۔اس کے بنک نے اس کے کھاتے میں رقوم کی اس طرح مشتبہ انداز میں منتقلی کی ادارہ تحقیقات کو اطلاع دی تھی اور اس شخص کو ایک افریقی ملک سے سعودی عرب واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…