کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں کی بروقت کارروائی، کراچی کے بعد پشاور سے بھی بڑی تباہی ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کراچی میں بھی ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے افغان سم سمیت کچھ اور مشتبہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مشکوک شخص لنڈی کوتل سے خانپور بس اڈے تک پہنچا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مشکوک شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر خود کش حملے کی نیت رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ سے افغان دہشتگردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد نعمت اللہ رنگ روڈ سے پشاور بڑی تعداد اور مقدار میں بم ، دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہا تھا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور وہ افغانستان کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد نعمت اللہ نے اقرار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔