راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ آئی ایس پی آر کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات چلائے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اہم وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ادارے
کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات چلائے جا رہے ہیں۔ ان پیغامات میں جعلی تنبیہ اور ایمرجنسی رابطہ نمبر دیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آرنے کہاکہ ادارے کی طرف سے پیغام رسانی کےلئے آفیشل ویب سائیٹس واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بلکہ ٹوئیٹراورفیس بک کے ذریعے کی جاتی ہے ۔