منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حافظ سعیدکی نظر بندی ،بڑی مذہبی جماعت نے حکومت پرسنگین الزام لگادیا

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ( آن لائن)جماعت اسلامی پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنر ل لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ لاہور سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں کے پی کے، سیہون شریف، بلوچستان اورکراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حافظ سعیدکی نظر بندی امریکہ اوربھارت کوخوش آمدی کے برابر ہے ،موجودہ حکمران اِن کے ہا تھوں کٹھ پتلی بنے ہو ئے ہیں۔آج تک جتنے بھی آپریشن ہو ئے ہیں اُن میں کسی

مذہبی جماعت یہ کو ئی مدرسہ اِن دہشت گردی میں شامل نہیں ہے ۔اِن خیالات کا اِظہا ر اِنہوں نے اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری رضوان ،کے علاوہ دیگر رہنماء بھی مو جود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ قومی منصوبہ ہے لیکن کرپٹ حکمران اس منصوبے کو اپنی پارٹی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم لو گ آپس میں الزام تراشی کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں تو ملکی حالات تیزی سے سدھر سکتے ہیں ۔انہوں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال ملے تھے تو موجودہ حکمرانوں کو بھی پانچ سال ملنے چاہیں جیسے پی پی پی کا عوام میں سے صفایا ہوا ہے انشااللہ اِن کا بھی صفایا ہو جا ئے گا۔پانامہ کیس پر پوری قوم کی نظریں لگی ہیں اور مثبت فیصلہ کی بھرپور توقع ہے۔ ہم لو گ آپس میں الزام تراشی کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں تو ملکی حالات تیزی سے سدھر سکتے ہیں ۔انہوں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال ملے تھے تو موجودہ حکمرانوں کو بھی پانچ سال ملنے چاہیں جیسے پی پی پی کا عوام میں سے صفایا ہوا ہے انشااللہ اِن کا بھی صفایا ہو جا ئے گا۔پانامہ کیس پر پوری قوم کی نظریں لگی ہیں اور مثبت فیصلہ کی بھرپور توقع ہے۔رد الفساد آپریشن میں افواجِ پاکستان کے ساتھ پولیس،رینجرز کے علاوہ تمام اداروں کو دل جمی سے کا م کرنا چاہےئے تاکہ ملک عزیز کو جلداز جلد دھشت گردی کی لعنت سے نجات مل سکے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…