بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی طبی ماہرین نے ہومیوپیتھک طریقہ علاج کوغیرموثر قراردے دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) زمانہ قدیم سے ہی مختلف معاشروں میں لوگ مختلف طریقہ علاج اختیار کرتے رہے ہیں جس میں یونانی طریقہ علاج نے بھر پور مقبولیت حاصل کی لیکن جیسے جیسے ٹیکنالوجی نے ترقی کی ویسے ہی دنیا کے ہر کونے میں ایلو پیتھک طریقہ علاج کا راج ہوگیا لیکن اب بھی کچھ لوگوں کے نزدیک ہومیوپیتھک کو بہت اہمیت حاصل ہے تاہم نئی تحقیق نے اس طریقہ علاج کو غیر مو¿ثر اور وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔آسٹریلیا میں 225 تحقیقی مقالوں کے بعد نیشنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ہومیوپیتھک طریقہ علاج اختیار کرتے ہیں وہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں ایلو پیتھک ایک مو¿ثر اور بہترین طریقہ علاج ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ مشاہدے اور کئی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ کسی بھی قسم کی صحت کے لیے ہومیوپیتھک طریقہ علاج غیر مو¿ثر ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں بیماری کا باعث بننے والے مرکب کوپانی یا الکوحل میں حل کرکے کم مقدار میں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محلول بن جانے کے بعد بھی مرکب کی اصل حیثیت برقرار رہتی ہے جس سے مریض شفا یاب ہوجاتا ہے تاہم نئی تحقیق کے بعد اس طریقہ علاج کو غلط ثابت کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 برطانوی پارلیمنٹ میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو غیر مو¿ثر قرار دیئے جانے کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے یہ علاج ترک کردیا اور اس رپورٹ کے بعد آسٹریلیا میں بھی اس طریقہ علاج سے لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے تاہم رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اب بھی لاکھوں لوگ ہومیوپیتھک طریقہ علاج پر یقین رکھتے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے چیرمین پاو¿ل گلاس زیو کا کہنا ہے کہ میڈیکل انشورنس کمپنیوں کو یہ رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ وہ ہومیوپیتھک علاج کی پیش کش بند کردے اور میڈیکل اسٹورز کو ان ادویات کا اسٹاک رکھنے سے روک دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ تحقیقات میں اس علاج کو مو¿ثر دکھانے کی کوشش کی گئی لیکن ان میں زیادہ تر تحقیقات نہ صرف غیر معیاری ہیں بلکہ وہ عالمی قوانین پر بھی پورا نہیں اترتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…