بدین (آئی این پی) پاکستان پیپلزپار ٹی نے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاکی اہلیہ اورسابق سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزااوران کے بیٹے حسنین مرزاکوپارٹی سے بلیک لسٹ کردیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے فہمیدہ مرزااوران کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزاکوپارٹی سے بلیک لسٹ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی
کے رہنماؤں نے ان رہنماؤں کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پربلیک لسٹ کیاگیاہے جبکہ ان دونوں رہنماؤں سے استعفے بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانے بھی مختلف بیانات جاری کئے جس سیپیپلزپارٹی کاسیاسی طورپرامیج متاثرہواہے۔