لاہور/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں ڈیفنس مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد گلبرگ بلیوارڈمیں دھماکے کے بارے میں بعض نجی ٹی وی چینلزکی طرف سے غیرمصدقہ اورغیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پرپیمرانے نوٹس لے لیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس کی مارکیٹ میں دھماکے کے بعد بعض نجی ٹی وی چینلوں نے گلبرگ میں بھی دھماکہ ہونے کی خبرنشرکردی لیکن بعد میں سکیورٹی اداروں اور پولیس سمیت
صوبائی وزیر قانون نے بھی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قراردے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیمرا نے کہاہے کہ گلبرگ دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر 31 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 7 دن میں جواب بھی طلب کیاگیاہے کہ صرف پہلے خبردینے کے اعزازکی خاطر قوم کوپریشان کیاگیاحتی کہ حقیقت میں گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہواتھا۔