اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

اہم ملک نے پاکستانیوں کوائیرپور ٹ پر ہی ویزے جاری کرنے کااعلان کر دیا

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

لاہور( صباح نیوز) نیپالی حکومت نے پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزا دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کا خیرمقدم کریں گے۔یہ بات نیپالی سفیر سیوالمسال ادھیکاری نے ایف پی سی سی آئی(پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)کے دورے میں تاجروں سے خطاب میں کہی ۔اطلاعات کے مطابق نیپال کے سفیر نے کہا کہ نیپال پاکستان کے ساتھ خوشگوار تجارتی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے

جس کے لیے وہ ہرممکن اقدام اٹھائے گا، تاجروں کو ویزا دینے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں، وہ نیپال آئیں انہیں ایئرپورٹ پر ہی ویزا دے دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کم ہونے کی بڑی وجہ ذرائع نقل و حمل نہ ہونا اور معلومات کا فقدان ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔نیپال کے سفیر نے ایف پی سی سی آئی کے ممبران کو نیپال انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی جو کہ رواں سال مارچ میں منعقد ہوگی۔سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک چیمبر نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گیتاہم ضرورت اس با ت کی ہے کہ دونوں ممالک آپس میں مارکیٹنگ اور ریسرچ کے شعبوں میں تعاون کریں۔۔سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک چیمبر نیپال اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گیتاہم ضرورت اس با ت کی ہے کہ دونوں ممالک آپس میں مارکیٹنگ اور ریسرچ کے شعبوں میں تعاون کریں۔وفاقی چیمبر کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین منظور الحق نے کہا کہ نیپال اور پاکستان کو تجارتی مواقع کے ساتھ ساتھ سیاحت اور زراعت پر بھی توجہ دینی چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…