منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں ایک خاتون نے 188سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔۔ کیا کام کر دیا ؟

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لندن پولیس فورس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون میٹروپولیٹن پولیس کمشنر کی تعیناتی کی گئی ہے۔کریسیڈا ڈک کو سر برنارڈ ہوگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد لندن میٹروپولیٹن پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل کریسیڈا انسداد دہشت گردی کی سربراہی کر رہی تھیں۔ اپنی تقرری پر انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔تاہم ان کی تقرری پر چارلز ڈی مینیز کے خاندان والوں نے تنقید کی ہے۔ 2005 میں کریسیڈا کی سربراہی میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں

چارلز کو غلطی سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے چارلز کو 2005 میں لندن دھماکوں کے دو ہفتے بعد اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب ان کو مشتبہ دہشت گرد تصور کیا گیا۔56 سالہ کریسیڈا نے 31 سالہ سروس کے بعد دسمبر 2014 میں لندن پولیس چھوڑ کر وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔کریسیڈا کے مقابلے میں نیشنل پولیس چیفس کونسل کی سربراہ سارا تھورنٹن، ایسکس پولیس چیف سٹیفن اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے مارک راؤلی تھے۔ان کی تقرری کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ برطانیہ میں پولیس کے تینوں اہم منصب خواتین کے پاس ہیں جن میں میٹروپولیٹن کمشنر، نیشنل کرائم ایجنسی کی سربراہی اور نیشنل پولیس چیفس کونسلکی صدارت شامل ہیں۔انھوں نے پولیس 1983 میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل انھوں نے آکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجوئیشن کی۔2009 میں وہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کی پہلی اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئیں۔2014 میں انھوں نے سکاٹ لینڈ یارڈ چھوڑ کر وزارت خارجہ میں نہایت حساس پوسٹ پر کام شروع کیا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…