پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

’’ہنگامی صورتحال ‘‘ ملک کی معروف ترین جیل کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا۔۔ ہیلی کاپٹرز کو تیار رہنے کا حکم

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز نے اڈیالہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔تین کلو میٹر تک نگران کیمرے نصب کر کے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش اڈیالہ جیل کی سکیورٹی اور کنٹرول پاک فوج اور رینجرز نے سنبھال لیا ہے .جھنگی سیداں اور اس کے اطراف کے پہاڑوں پر پولیس چیک پوسٹیںقائم کر کے 3کلومیٹر تک سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

جیل حکام کے مطابق جیل کے اندر مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ جیل میں قید دہشتگردوں کو الگ بیرکوں میں منتقل کر کے ان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل کے اطراف میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن اور فوری جوابی کارروائی کیلئے 50سے زائد پولیس کے جدید اسلحے سے لیس چاک و چوبند جوان تعینات ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر پندرہ منٹ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی فضائی مدد حاصل کی جا سکے گی۔ پاک فوج اور رینجرز کے دستے 200جوانوں پر مشتمل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ناقص سکیورٹی کے باعث بنوں جیل پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے جیل توڑ کر انتہائی اہم اور خطرناک دہشتگردوں کو رہا کروا لیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…