اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور ایران نے دہشت گردوں اور سمگلروں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے اور کہاہے کہ سیکیورٹی کمیشن کا اجلاس جلد ہوگا ۔بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی ۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیرالحسن شاہ تھے۔
دونوں ر ہنماؤں نے پاک ایران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کا سیکیورٹی کمیشن کا اجلاس جلد منعقد ہوگا تاکہ دہشت گردوں اور سمگلروں کی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے ۔ ملاقات میں بارڈر پر دو مزید کراسنگ پوائنٹس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ قیام کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ان کی قیادت پر عشائیہ دیا