جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کوئی ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتاکیونکہ۔۔۔! شہبازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلی معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں ۔

محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ان کا شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے ۔عالمی ادارے بھی پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹااورترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھری۔ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والی اشرافیہ کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔ایسے عناصر کی بلاجواز تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اورٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوٹ مار، اقربا پروری اور سفارش کے کلچر کو دفن کر دیا ہے اورکوئی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہعوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اقبال چنڑ، رانا محمد افضل خان ایم این اے،میاں فدا حسین وٹو ایم پی اے ،سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم اوردیگرشامل تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…