لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے بعد بھارت بھی میدان میں کود پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افغان صدر اشرف غنی کےپیغام کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اگر اس طرح کا حملہ افغانستان پر کرتا ہے تو اسے بھارت پر حملہ تصور کیا جائے گااور افغانستان کے عوام کے تحفظ اور ان کی سلامتی کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات کرے گا۔نجی اخبار کے
مطابق بھارتی ٹی وی نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں تعینات افغانی سفیر نے وفاقی دارلحکومت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انہیں پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملوں کی آڑ میں مبینہ طور پر شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام دیا۔