ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے لئے زبردست خبر چین نے سی پیک کے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آ ئی این پی ) چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن نے سی پیک کیلئے ابتدائی طبی امداد منصوبے کا آغاز کر دیا چینی ریڈ کراس فاونڈیشن چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایمبولینسز ، طبی عملہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کرے گی ، منصوبے کے تحت گوادر میں پہلا ہنگامی سنٹر قائم کیا جائے گا ، ساری فنڈنگ چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے ۔ چائنہ

ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن نے چین کے دیبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ابتدائی طبی امداد کے پہلے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ابتدائی طبی امدادی وسائل بشمول ایمبولینسز، طی عملہ اور عوامی سطح پت صحت عامہ اور عوامی سطح پر صحت عامہ کی دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ تین ہزار کلومیٹر کے چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے میں شاہراہوں ،ریلوے اور پائپ لائن کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جو کہ چین کے شمال مغربی سنکیانگ و یغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر کو پاکستان کی جنوب مغربی بندرگاہ سے جوڑتا ہے چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر بندر گاہ میں پہلا ہنگامی طبی امدادی مرکز قائم کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کیلئے فنڈز چین کی ریڈ کراس فاونڈیشن کے سلک روڈ پاوئی فنڈ کے تحت فراہم کیے جائیں گے جو ایک غیر منافع بخش پراگرام ہے جس کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ اس فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے چینی ریڈ کراس فاونڈیشن نے افغانستان میں دل کے شکار بچوں کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…