اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر پاک افغان بارڈر کراس کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کے آرمی چیف کے حکم کے بعد کم عمر افغانی بچہ پاکستانی حدود میں داخل، پاک فوج کے جوانوں نے کھانے اور کھلونے دیکر واپس گھر پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد طور خم پر پاکافغان بارڈر کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیاہے جبکہ گزشتہ دنوں 11افراد نے غیر قانونی طور پر سرحد کراس کرنے کی کوشش کی جنہیں سرحد کی حفاظت پرمامور جوانوں نے
فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے بھاری توپخانہ بھی سرحد پر پہنچا دیا ہے اور افغانستان نے اپنی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی کارروائی پر سیخ پا ہو کر بھاری توپیں اور فوجی بھی سرحدی علاقوں میں پہنچانا شروع کر دئیے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان اس کشیدہ صورتحال اور غیرقانونی طور پر سرحد کراس کرنے والوں کو گولی مارنے کے آرمی چیف کے حکم کے بعد ایک کم عمر افغانی بچہ غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا جسے پاک آرمی کے جوانوں نے نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ اسے انسانی جذبے کے تحت کھانے اور کھلونے دیکر بحفاظت واپس افغانستان اس کے گھر پہنچا دیا ہے۔