اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے معروف ماڈل ایان علی کوبیرون ملک جانے کیاجازت دیدی۔ایان علی نے عدالتی حکم کے بائوجود ای سی ایل میں نام نہ نکالنے پروزارت داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی تھی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس مقدمے کی سماعت منگل کےروزسپریم کورٹ میں ہوئی اورعدالت نے ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کے ہائیکورٹ کے حکم کوبرقراررکھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب کوئی حکم امتناعی نہیں تو پھر ایان کے بیرون ملک جانے پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں عدالت پہلے ہی وزارت د اخلہ کے خلاف ایان علی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرعدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ کیاگیاتوپھرعدالت اس کاسخت نوٹس لے سکتی ہے ۔