منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد،پاک فوج کے حاضر سروس کیپٹن کا ڈاکوئوں سے مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ دو فرار

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

فیصل آباد(آن لائن) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے نیو گارڈن ٹائون میں پاک فوج کے حاضر سروس کیپٹن کا ڈاکوئوں سے مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ دو فرار‘ کیپٹن بھی زخمی ‘ مرنے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل‘ پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ گلی نمبر4نیو گارڈن ٹائون میں رہائش پذیر حساس ادارے کا کیپٹن عبد اللہ نسیم چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا علی الصبح وہ ڈیوٹی پر جانے

کے لئے گھر سے نکلا تو کچھ فاصلے پر تین مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی ‘ کیپٹن عبد اللہ نسیم نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی‘ ایک گولی اس کی ٹانگ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا لیکن اس کے باوجود کیپٹن نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری پسٹل سے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو مر گیا اور اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے‘ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…