منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا ،طالبعلموں کیلئے انٹرنیٹ فری،زبردست فیصلہ کرلیاگیا

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے انٹر نیٹ کی ضرورت کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں قائم سرکاری کالجوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کالجوں میں یہ سہولت محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ’’اوپن وائی فائی پراجیکٹ‘‘ کے تحت فراہم کیا جائے گا جس کے تحت پشاور یونیورسٹی میں طلباء کو مفت وائی فائی کی سہولت

کی فراہمی کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی کی زیر صدارت پیر کے روز پشاور میں منعقدہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ’’اوپن وائی فائی پراجیکٹ‘‘ کے علاوہ محکمہ کے دیگر جاری ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ’’اوپن وائی فائی پراجیکٹ‘‘ کے علاوہ محکمہ کے دیگر جاری  اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیاسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد داؤد،مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ شہبا ز خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی بلال جبار کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے ان منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ان تمام منصوبوں خصوصاً اوپن وائی فائی منصوبے کے تحت پشاور یونیورسٹی میں مفت وائی وائی کی فراہمی پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے اور اس میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تعلیمی مقاصد کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاسز کے تصور کو متعارف کروانے کے لئے ایک پلان تشکیل دے کر منظوری کے لئے پیش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…