اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی فوجی اہلکارتیج بہادر کی جانب سے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعدلائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، پاکستانی فوجی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بھارتی فوجی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکام سے بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کی اجازت دینے کی درخواست کردی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے
جس میں سپاہی نے کہا ہے کہ میں پاک فوج کا سپاہی ہوں اور اس وقت کشمیر کے محاذ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، چند دن پہلے بھارتی فوجی کاسوشل میڈیا پر انٹرویو سن کر مجھے بڑا دکھ ہوا کیونکہ ایک فوجی کے حالات اور مجبوریاں ایک فوجی ہی اچھے طریقے سے جان سکتا ہے۔ میری اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور الحمد اللہ میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور دنیا کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج اوربھارتی فوج کے درمیان فرق جان لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے داروں کی حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کھانا دکھانا چاہتا ہوں جو ہمارے یونٹ نے سرد موسم میں ہمیں فراہم کیا ہے۔ آج مجھے چنے کا سالن، حلوہ، انڈے اور گرم پراٹھا بھیجا گیا ہے اور چائے کا ایک تھرماس ہے جو پوسٹ پر موجود چار جوانوں کیلئے ہے۔ میں یہ بات بتانے میں بڑا فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کمانڈر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے بھی اچھا کھانا مہیا کیاجائے۔ پاکستانی سپاہی نے مزید کہا کہ میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم سرحد پار فوجیوں کو اپنے راشن میں سے حصہ دے سکیں یا پھر اس بات کا حکم دیا جائے کہ ہم سرحد پار دشمن کو سرجیکل سٹرائیک کا عملی نمونہ
پیش کر سکیں۔آخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ پچھلے کچھ دن پہلے بھارتی فوجی نے اپنے دل کی آہ نکالی تو اس کو اس طریقے سے غائب کیا گیا کہ اس کی بیوی آج بھی اس کا انتظار کر رہی ہے، ویڈیو کے آخر میں پاکستانی سپاہی نے پاک فوج زندہ باد، ’’پاکستان پائندہ باد‘‘کے نعرے بھی لگائے۔
’’ الحمداللہ میں پاکستانی ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔! ‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































