ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تیج بہادر کے بعد پاکستانی فوجی کی ویڈیو بھی منظر عام پر ۔۔کھانے میں کیا کھلایا جاتا ہے ؟ 

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) بھارتی فوجی اہلکارتیج بہادر کی جانب سے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعدلائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، پاکستانی فوجی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بھارتی فوجی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکام سے بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کی اجازت دینے کی درخواست کردی ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے

جس میں سپاہی نے کہا ہے کہ میں پاک فوج کا سپاہی ہوں اور اس وقت کشمیر کے محاذ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، چند دن پہلے بھارتی فوجی کاسوشل میڈیا پر انٹرویو سن کر مجھے بڑا دکھ ہوا کیونکہ ایک فوجی کے حالات اور مجبوریاں ایک فوجی ہی اچھے طریقے سے جان سکتا ہے۔ میری اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور الحمد اللہ میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور دنیا کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج اوربھارتی فوج کے درمیان فرق جان لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے داروں کی حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کھانا دکھانا چاہتا ہوں جو ہمارے یونٹ نے سرد موسم میں ہمیں فراہم کیا ہے۔ آج مجھے چنے کا سالن، حلوہ، انڈے اور گرم پراٹھا بھیجا گیا ہے اور چائے کا ایک تھرماس ہے جو پوسٹ پر موجود چار جوانوں کیلئے ہے۔ میں یہ بات بتانے میں بڑا فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کمانڈر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے بھی اچھا کھانا مہیا کیاجائے۔ پاکستانی سپاہی نے مزید کہا کہ میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم سرحد پار فوجیوں کو اپنے راشن میں سے حصہ دے سکیں یا پھر اس بات کا حکم دیا جائے کہ ہم سرحد پار دشمن کو سرجیکل سٹرائیک کا عملی نمونہ

پیش کر سکیں۔آخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ پچھلے کچھ دن پہلے بھارتی فوجی نے اپنے دل کی آہ نکالی تو اس کو اس طریقے سے غائب کیا گیا کہ اس کی بیوی آج بھی اس کا انتظار کر رہی ہے، ویڈیو کے آخر میں پاکستانی سپاہی نے پاک فوج زندہ باد، ’’پاکستان پائندہ باد‘‘کے نعرے بھی لگائے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…