راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہیں جو مشترکہ دشمن ہیں ۔پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی طرف سےجاری بیان کے
مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہیں جو مشترکہ دشمن ہیں، دہشتگردی میں ملوث ہر دہشتگرد کو بلا امتیاز رنگ و نسل انجام بھگتنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور انہیں ملکر یہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں ۔پاک فوج کے سربراہ نے افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ سرحد پر مزید موثر روابط اور تعاون کی ضرورت پر زور دیاتاکہ دہشتگردوں سمیت ہر طرح کی غیر قانونی نقل و حرکت روکی جاسکے ۔آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہیں جو مشترکہ دشمن ہیں ۔پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی طرف سےجاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا ۔نتیجہ خیز کوششوں کیلئے باہمی کو آرڈینیشن پر پیشرفت کی حالیہ تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا ۔