چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چار سدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے
فائرنگ کرکے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا کلیم اللہ کوجاں بحق کردیا، انہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اورملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔