لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں مال روڈپردھماکے کے سہولت کارانوارالحق کی گرفتاری کے بعد اس کی بیوی نے انکشاف کیاہے کہ اسے اپنے شوہرکے انتہاپسند ہونے کاعلم تھالیکن ہماری معاشرتی روایات مجھے اپنے شوہرکے خلاف بیان دینے کی اجازت نہیں دیتی ہیں ۔میڈیاکے مطابق سہولت کارانوارالحق کی گرفتاری اس کے گلی میں کھڑے بیٹوں کی وجہ سے ہوئی تھی ۔سکیورٹی فورسزنے انوارالحق کے گھرپرچھاپہ ماراس کے بیوی اور بچوں کوگرفتارکرنے کےبعدخودکش جیکٹس اوردیگرمواد
برآمد بھی کرلیاہے ۔ادھربھگت پورہ میں اس کے اہل محلہ نے بتایاہے کہ سہولت کارانوارالحق اردوجانتاتھالیکن اس کے اہل خانہ نہیں جانتے تھے جبکہ مالک مکان کوبھی اس مقدمے میں شامل تفتیش کرلیاگیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مالک مکان نے اپنامکان ماہانہ دس ہزارروپے کرایہ پرانوارالحق کودیاتھاجبکہ اس مکان کو کرایہ پردینے کےبعد رجسٹریشن مقامی تھانے میں جمع نہیں کرائی تھی ۔