ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بارش کا پانی سیلاب کی صورتحال اختیار کرگیا، صوبہ دمام میں ریل راستہ بہہ جانے سے ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 18 مسافر زخمی ہوگئے ۔عرب میں میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بارش سے صوبہ دمام میں نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ٹرین کی پٹری اکھڑ گئی جس کی
وجہ سے دارالحکومت ریاض اورصوبہ دمام کے درمیان چلنے والی ٹرین پٹری سے اترگئی جس سے 18 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم حکام نے بقیہ 193 مسافر اور عملے کے 6 اراکین کو دوسری ٹرین کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کریا اور پٹری کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے